بین الاقوامی
Trending

کیئر سٹارمر کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان، برطانیہ میں نئی سیاسی صورتحال پیدا ہو گئی

 

لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ آج صبح اپنے فیصلے سے بادشاہ کو آگاہ کر چکے ہیں۔

کیئر سٹارمر نے کہا کہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لینا ان کی زندگی کا اہم ترین مرحلہ تھا۔ انہوں نے اپنے دورِ حکومت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو مضبوط بنانے، ملک کے لیے کام کرنے اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کی فلاح و بہبود ہمیشہ ان کی ترجیح رہی ہے۔ کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ انہیں بار بار بتایا گیا کہ ان کی جماعت کمزور ہو چکی ہے، تاہم انہوں نے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔

مستعفی وزیراعظم نے کہا کہ وہ نئے آنے والے وزیراعظم کے ساتھ مکمل تعاون اور حمایت کریں گے اور ملک کے مفاد میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button