کراچی: کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے دھماکے کے بعد کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم بروقت جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 رینجرز اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے کو کلیئر کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔




