واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کے لیے ملاقات کی درخواست کی ہے اور یہ ملاقات دوحہ میں متوقع ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، اور یہ ملاقات کل دوحہ میں ہوگی۔ ہم ایران کو ایٹمی اثاثے حاصل نہیں کرنے دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر اپنی پالیسی واضح رکھتا ہے اور واشنگٹن خطے میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پرعزم ہے۔
ٹرمپ نے خام تیل کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے اور مسلسل نیچے جا رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ صورتحال ایران کے خلاف امریکی پالیسی کے اثرات اور کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں کے امکانات ایک بار پھر زیرِ بحث آ گئے ہیں۔ عالمی برادری کی نظریں اب ممکنہ مذاکرات اور ان کے نتائج پر مرکوز ہیں۔




