بین الاقوامی
Trending

ایران: سابق رہبرِ اعلیٰ کی آخری رسومات کا تفصیلی شیڈول جاری

 

تہران: ایران میں سابق رہبرِ اعلیٰ اور ان کے اہلِ خانہ کی آخری رسومات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت تہران سے عراق اور پھر ایران کے مختلف مقدس مقامات تک مرحلہ وار مذہبی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

تہران میں عوام کے لیے الوداعی تقاریب کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں شہریوں کو مرحوم سے آخری دیدار کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ سرکاری شیڈول کے مطابق یہ سلسلہ 5 جولائی کی رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔

اعلان کے مطابق نمازِ جنازہ اگلے روز تہران میں ادا کی جائے گی، جبکہ 6 جولائی کو شہر بھر میں مرکزی جنازے کا جلوس نکالا جائے گا۔ اس موقع پر سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

7 جولائی کو میت کو عراق منتقل کیا جائے گا، جہاں سب سے پہلے مقدس شہر نجف میں مذہبی رسومات ادا ہوں گی۔ 8 جولائی کو کربلا میں بھی الوداعی جلوس منعقد کیا جائے گا، جس میں بڑی تعداد میں زائرین کی شرکت متوقع ہے۔

شیڈول کے آخری مرحلے کے مطابق 9 جولائی کو تدفین ایران کے شہرمشہد میں کی جائے گی، جہاں ملک بھر سے عقیدت مندوں کی آمد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق تمام تقریبات کو مرحلہ وار اور سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button