بین الاقوامی
Trending

انقرہ میں ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات، جنگ کے خاتمے اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

 

انقرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے، یوکرین کے دفاعی معاملات اور عالمی صورتحال پر اہم گفتگو ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور حالیہ دنوں میں اس حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ متعدد تنازعات کے خاتمے کے لیے کام کر چکے ہیں اور اس جنگ کا حل بھی چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو دفاعی مدد فراہم کرنے کے معاملے پر بات چیت کی جائے گی، جس میں پیٹریاٹ میزائل اور ان کے انٹرسیپٹرز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں امریکا کے لیے اہم مواقع موجود ہیں۔

امریکی صدر نے ترکیہ کے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔

ایران کے معاملے پر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی سرگرمیوں پر امریکا کو تحفظات ہیں اور انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے حصول کو روکنے کو اپنی ترجیح قرار دیا۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ملاقات میں اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور انہیں امید ہے کہ صدر ٹرمپ جنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button