اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے خطے میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین سے تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے جو کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بنیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ تمام تنازعات کا حل بات چیت، سفارت کاری اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرامن ذرائع سے نکالا جانا چاہیے، کیونکہ خطے میں امن و استحکام تمام ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔




