بین الاقوامی
Trending

افغان بچوں کی صورتحال تشویشناک، غذائی قلت سے 37 لاکھ بچے متاثر

نیویارک :افغانستان میں بڑھتے ہوئے غذائی بحران نے بچوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ یونیسیف کی نئی رپورٹ کے مطابق ملک میں خوراک کی کمی، صحت کی ناکافی سہولیات اور صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث 37 لاکھ بچے شدید غذائی بحران کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وسیع پیمانے پر غذائی عدم تحفظ بچوں کی صحت اور نشوونما کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ غذائی قلت اور بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث بچوں کو سنگین مسائل کا سامنا ہے۔

یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ غذائیت، صحت اور صاف پانی کی سہولیات تک رسائی بہتر بنانا ناگزیر ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاری انسانی بحران کے اثرات سب سے زیادہ بچوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button