پاکستان
Trending

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر شرجیل میمن کا ردعمل، شہدا کے احترام کی اپیل

 

کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہدا کے اہل خانہ کی دل آزاری ہوئی ہے۔

شرجیل میمن نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنا بیان واپس لیں، کیونکہ الفاظ واپس لینے سے ان کی عزت میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازی کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور کسی کے بیان سے ان کے مقام و مرتبے میں کمی نہیں آ سکتی۔

سندھ کے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا کے بیان سے دشمنوں کو فائدہ پہنچا اور اسے بھارت میں نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین عوام کے لیے رول ماڈل ہوتے ہیں، اس لیے انہیں اپنے بیانات میں قومی جذبات اور حساس معاملات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button