ٹروبا :پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری مقابلہ دلچسپ موڑ اختیار کر گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف مجموعی برتری 155 رنز تک پہنچا دی ہے۔
میزبان ٹیم کی تین وکٹیں ابھی باقی ہیں اور وہ برتری کو مزید بڑھانے کی کوشش کرے گی، جبکہ پاکستان کی نظریں جلد از جلد اننگز سمیٹنے پر مرکوز ہیں تاکہ ہدف کو قابلِ حصول رکھا جا سکے۔ موجودہ صورتحال میں میچ کے نتائج کا انحصار آئندہ چند اوورز کی کارکردگی پر ہوگا، جس نے مقابلے کو انتہائی دلچسپ بنا دیا ہے۔




