پاکستان
Trending

اساتذہ کی جدید تربیت کے بغیر معیاری تعلیمی نظام ممکن نہیں، احسن اقبال

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس ان ٹیچرز ایجوکیشن کا دورہ کیا اور ادارے میں اساتذہ کی تربیت کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ نوجوان نسل کو معیاری علم فراہم کرنے کے ساتھ ان میں پیداواری صلاحیت پیدا کرنا قومی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 سے 2018 کے دوران وزارتِ تعلیم کو نصاب، امتحانی نظام اور اساتذہ کی تربیت میں اصلاحات کے لیے چار اہم منصوبے دیے گئے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس ان ٹیچر ایجوکیشن وزارتِ منصوبہ بندی کا لگایا ہوا پودا ہے جو آج ایک تناور درخت بن رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نصاب اسی وقت مؤثر اور معیاری ہوسکتا ہے جب اساتذہ جدید دور کے تقاضوں اور تدریسی طریقوں سے ہم آہنگ ہوں۔ استاد محض نوکری نہیں بلکہ مشن اور معاشرہ سازی کا نام ہے۔

انہوں نے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کو مزید بہتر بنانے اور نوجوان نسل کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button