راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں مختلف ممالک کے نمائندے شامل تھے۔
ملاقات کے دوران علاقائی و عالمی صورتحال اور پاکستان کے سکیورٹی منظرنامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں اور کردار پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی اور علاقائی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔




