کھیل
Trending

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کا اسرائیل سے شطرنج میچ کھیلنے سے انکار

 

سمرقند: اولمپیاڈ سمرقند 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف شطرنج کا مقابلہ کھیلنے سے انکار کردیا۔
پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شطرنج کا میچ آج شیڈول تھا، تاہم پاکستانی ٹیم نے مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
صدر چیس فیڈریشن پاکستان ذیشان علی نقوی نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کی واضح پالیسی ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت اسرائیل کے ساتھ مقابلہ نہیں کھیلا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری اولمپیاڈ 2026 میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button