بین الاقوامی
Trending

ایران کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، جنگ مسلط ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے، عراقچی

 

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں پر یقین رکھتا ہے، تاہم دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو تہران اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں، لیکن اپنے دفاع سے دستبردار بھی نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق اگر صورتحال دوبارہ جنگ کی جانب جاتی ہے تو ایران اپنے مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کے لیے ایران کے امن منصوبے کی شرائط دہراتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی صورت میں ایران کے بنیادی مطالبات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

عباس عراقچی نے مطالبہ کیا کہ ایران کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔ انہوں نے ان اثاثوں کو ایران کے بقول غیر قانونی طور پر منجمد کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی واپسی مذاکرات کے اہم نکات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سفارتی ذرائع سے موجودہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی معاہدے میں ایران کے حقوق، مفادات اور خودمختاری کا احترام ضروری ہوگا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران امن اور سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، لیکن اگر اس پر دوبارہ جنگ مسلط کی گئی تو وہ دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button