اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایس ایم ای ڈی اے، یوٹیلٹی اسٹورز، تھر کول ریل کنیکٹیویٹی منصوبے اور ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں مختلف اداروں اور منصوبوں سے متعلق مالی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔




