واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مڈٹرم انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کیا جائے گا، جبکہ انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران معاشی اور فوجی لحاظ سے خراب صورتحال سے دوچار ہے، تاہم اس کی ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔
امریکی صدر نے تیل کی قیمتوں میں جلد کمی کی امید بھی ظاہر کی۔ ان کے مطابق آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔
ٹرمپ کے اس بیان کو ایران کے ساتھ مذاکرات، امریکی پالیسی اور عالمی توانائی کی منڈی کی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔




