نیویارک : مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم نہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، قیمتوں میں مزید 4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.1 فیصد اضافے کے بعد 104.28 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 3.6 فیصد مہنگا ہونے کے بعد 91.49 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور عالمی سطح پر تیل کی فراہمی سے متعلق خدشات کو قرار دیا جا رہا ہے




