پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری آج پارلیمنٹ سے لینے کا فیصلہ، حکومتی ارکان کو حاضری کی ہدایت

 

اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری کے لیے آج پارلیمنٹ میں کارروائی ہوگی۔ حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں اپنے اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، جبکہ سینیٹ کا اجلاس سہ پہر 4 بجے منعقد کیا جائے گا۔ دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق معاملہ زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔

حکومت اور اتحادی جماعتوں نے تمام ارکان کو اجلاسوں میں بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے تاکہ اہم پارلیمانی کارروائی کے دوران ارکان کی حاضری یقینی بنائی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button