بین الاقوامی
Trending

امریکا اور اسرائیل کی جنگ سے مغربی ایشیا کا ماحولیاتی نظام تباہی کے خطرے سے دوچار: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

 

آرمینیا: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جنگ مغربی ایشیا کے قدرتی ماحول اور ماحولیاتی نظام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے، جبکہ اس کے منفی اثرات کئی برسوں بلکہ نسلوں تک برقرار رہ سکتے ہیں۔

آرمینیا میں خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں صنعتی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، مختلف مقامات پر آگ لگی اور آلودہ مادوں کے اخراج سے زمین اور پانی متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے ماحولیاتی اثرات صرف متاثرہ علاقوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ طویل فاصلے تک پھیل سکتے ہیں، جس کے باعث قدرتی ماحول اور انسانی زندگی کو طویل المدتی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایرانی صدر نے غزہ کی تباہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں زمین کے بعض حصے سیکڑوں برس تک زندگی برقرار رکھنے کے قابل نہیں رہ سکتے۔ ان کے مطابق غزہ کی صورتحال اس بات کی مثال ہے کہ جنگیں قدرتی ماحول کو کس حد تک تباہ کر سکتی ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ جارحانہ جنگوں کے نتیجے میں قدرتی ماحول کی تباہی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس کی شدید مذمت کی جانی چاہیے۔

انہوں نے ماحولیاتی تباہی کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ’’ایکوسائیڈ‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے قدرتی وسائل اور ماحولیاتی نظاموں کو جنگ کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button