پاکستان
Trending

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،ملک میں گندم کے ذخائر اور درآمدی ضروریات کا جائزہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم کی درآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر، آئندہ ضروریات، طلب و رسد اور ترسیل کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گندم کی دستیابی یقینی بنانے اور ملک بھر میں قیمتوں کو متوازن رکھنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے غذائی تحفظ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مقامی صارفین کو قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے، گندم کی ممکنہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے درآمدی طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے اور ملک بھر میں گندم کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وزیر خوراک سندھ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیراعظم کے زراعت و غذائی تحفظ سے متعلق رابطہ کار، متعلقہ سیکریٹریز اور وفاقی و صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button