کھیل
Trending

آئی سی سی نے آئندہ آٹھ سال کے عالمی کرکٹ ایونٹس کا شیڈول جاری کر دیا

 

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2035 تک ہونے والے مینز کرکٹ کے بڑے عالمی مقابلوں کی تاریخوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ، 2029 کی چیمپئنز ٹرافی بھارت جبکہ 2030 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں کھیلا جائے گا۔

2031 کا ون ڈے ورلڈ کپ بھارت اور بنگلا دیش میں ہوگا، جبکہ 2032 سے 2035 تک کے دیگر بڑے ایونٹس کی تاریخیں بھی طے کر دی گئی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق 2032 سے 2035 تک ہونے والے ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button