الامیرات :انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹائٹل کی جنگ شروع ہوگئی۔ قومی جونیئر ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔
پاکستان نے فیصلہ کن معرکے کے لیے اپنی فاتح الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے، جبکہ بھارتی ٹیم نے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔
قومی جونیئر ٹیم فائنل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں موجود ہے۔ روایتی حریفوں کے درمیان ٹائٹل کا یہ مقابلہ کرکٹ شائقین کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔




