کھیل
Trending

پاکستان کرکٹ کے دو سابق اسٹارز محمد یوسف اور ثناء میر ہال آف فیم میں شامل

پی سی بی کا بڑا اعزاز، دونوں سابق کھلاڑیوں کی خدمات کا باضابطہ اعتراف کر لیا گیا

 

 

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف اور ثناء میر کو پی سی بی ہال آف فیم 2025 میں شامل کر لیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کو آزادانہ اور شفاف ووٹنگ کے عمل کے بعد ہال آف فیم کے لیے منتخب کیا گیا، جبکہ سابق قومی ویمن کپتان ثناء میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں پہلے سے شمولیت کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا گیا۔

محمد یوسف اور ثناء میر نے اپنے اپنے ادوار میں پاکستان کرکٹ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں، ہال آف فیم میں شمولیت دونوں کھلاڑیوں کی انہی خدمات کا اعتراف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button