لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف الزامات لگانے والوں کو جواب دیا جائے گا، کرپشن کے الزامات کے لیے ٹھوس شواہد پیش کرنا ضروری ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سالک حسین نے کرپشن کے ثبوت پیش کرنے کے بجائے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیا، رپورٹ کا ذکر کرنے کے بجائے ثبوتوں کی الماریاں دکھائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اینٹی ریپ ایکٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خصوصی عدالتوں کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فوری انصاف فراہم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امن و امان اور خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ریڈ لائن ہیں۔




