ٹیکنالوجی
Trending

این ویڈیا کے مستقبل پر جینسن ہوانگ کی رخصتی کے اثرات، اے آئی کمپنیوں کی سرمایہ کاری داؤ پر لگنے کا خدشہ

واشنگٹن:عالمی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کے استعفے نے مصنوعی ذہانت کی صنعت میں نئی تشویش پیدا کردی ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق این ویڈیا کی قیادت میں تبدیلی سے عالمی اے آئی مارکیٹ اور اس سے منسلک سرمایہ کاری کے منصوبے متاثر ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جینسن ہوانگ کی رخصتی کے بعد کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس کو عبوری چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم کمپنی کی مستقل قیادت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ویڈیا عالمی اے آئی انڈسٹری میں اہم مقام رکھتی ہے اور اے آئی چپس کی فراہمی کے علاوہ مختلف اسٹارٹ اپس اور ڈیٹا سینٹر منصوبوں میں بھی بڑی سرمایہ کاری کررہی ہے۔
کمپنی کی سرمایہ کاری سے مستفید ہونے والے اداروں میں اوپن اے آئی، اینتھروپک، کورویو اور نیبیئس شامل ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا کہ اگر این ویڈیا نے نئی قیادت کے تحت سرمایہ کاری محدود کردی تو اس کے اثرات پوری اے آئی انڈسٹری پر مرتب ہوسکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جینسن ہوانگ کی رخصتی کے بعد این ویڈیا کی سرمایہ کاری، کاروباری حکمت عملی اور نئی قیادت کے فیصلے عالمی اے آئی انڈسٹری کے لیے اہم ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button