پاکستان

اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ ساز ہفتہ، دو نئے ریکارڈ قائم

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے گزشتہ کاروباری ہفتہ ریکارڈ ساز رہا۔

اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ اور بند ہونے کے دو نئے ریکارڈز قائم کئے، انڈیکس گزشتہ ہفتے پہلی بار 1 لاکھ 22 ہزار281 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ انڈیکس گزشتہ ہفتے پہلی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 21 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا ، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس 1.63 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 21 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 100انڈیکس میں ہفتے بھرمجموعی طور پر 1 ہزار 949 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اعداد وشمار کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سٹاک مارکیٹ میں ہفتے بھر 2ارب 64کروڑ مالیت شیئرز کے سودے 111 ارب روپے سے زائد میں طے ہوئے، سٹاک ایکسچینج کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 255 ارب روپے بڑھ کر 14ہزار 729ارب روپے رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button