پاکستان

"پٹرولیم قلت کی افواہیں بے بنیاد ہیں: وزارت خزانہ”

اسلام آباد:  وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود اور سپلائی کا نظام بلا تعطل جاری ہے، حکومت ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا نے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنے لازمی ذخائر کی سطح کو یقینی بنائیں،

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں، وزیر اعظم، وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ پٹرولیم کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

بلال اظہر کیانی کا مزید کہنا تھا کہ عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں اور سرکاری اعلامیوں پر اعتماد کریں، کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button