نئی دہلی: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمہ فورم میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔
مصدق ملک فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ نئی دہلی آمد پر پاکستان کے ناظم الامور نے ان کا استقبال کیا۔فورم کے ایجنڈے میں ایس سی او رکن ممالک کے مشترکہ تہذیبی ورثے، ثقافتی روابط اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے امور شامل ہیں۔ پاکستانی وفد کی شرکت کا مقصد علاقائی ثقافتی ہم آہنگی اور مشترکہ ورثے کے تحفظ و فروغ کے لیے تعاون کو مستحکم بنانا ہے۔




