پاکستان
Trending

محسن نقوی کا پیکو روڈ نادرا سینٹر کا دورہ،شہریوں کی شکایات پر وزیر داخلہ متحرک

 

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور کے پیکو روڈ نادرا سینٹر کا دورہ کیا اور شناختی کارڈز سمیت دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے دو گھنٹے تک شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

محسن نقوی نے بزرگ خواتین کو شناختی کارڈز کے حصول میں درپیش مشکلات کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button