پاکستان
Trending

مسافروں کے لیے پنجاب حکومت کا اقدام، لاہور میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ گاڑیوں پر کیو آر پینک بٹن نصب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی حفاظت کے لیے کیو آر پینک بٹن لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

لاہور میں رکشوں، آن لائن کیب سروسز اور پبلک ٹرانسپورٹ سمیت اب تک ایک لاکھ 49 ہزار 888 گاڑیوں پر کیو آر پینک بٹن چسپاں کیے جا چکے ہیں۔

حکام کے مطابق 40 ہزار سے زائد شہری ان کیو آر کوڈز کو اسکین کر چکے ہیں۔ اس سہولت کا مقصد ہنگامی حالات میں مسافروں کو فوری مدد تک رسائی فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button