لاہور:بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سکھ یاتریوں کے استقبال اور مہمان نوازی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان، اعلیٰ افسران اور سکھ رہنماؤں کے ہمراہ واہگہ بارڈر پر بھارتی یاتریوں کا استقبال کریں گے۔



