اسلام آباد:وزیراعظم کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے اعلان کردہ 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کے تحت 10 ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں، جبکہ مختلف اضلاع کے لیے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز بھی سامنے آگئی۔
دستاویزات کے مطابق 12 مخصوص اضلاع کے لیے 96 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد جبکہ دیگر 25 اضلاع کے لیے 63 ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
پیکج کے تحت مخصوص 12 اضلاع میں 430 ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں امن و امان، صحت، تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر و ترقی شامل ہے۔



