اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس حوالے سے متعدد کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔
تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات عام پاکستانی تک پہنچائے جائیں اور عام آدمی کو ہر ممکن فائدہ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں کا فروغ اور ان کی ترقی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت معیشت کی بہتری کے ساتھ عوام کی معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔



