پاکستان
Trending

قومی سلامتی اور ملکی استحکام کے لیے نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا ضروری ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، سلامتی اور استحکام میں نوجوان نسل کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد بھی ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے دورے کے موقع پر طلباء اور اساتذہ سے خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی یکجہتی، ملکی سالمیت اور دشمن کے پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر قومی سلامتی اور ملکی اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی بی اے کراچی کے طلباء اور اساتذہ نے ملکی ترقی، استحکام اور قومی مفاد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button