کھیل

پاکستان نے چائنیز تائپے کو ہرا کر ایشین والی بال کپ میں کامیابی سمیٹ لی

قومی ٹیم نے نیشنز کپ والی بال میں اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا، پاکستان نے چائنیز تائپے کو 2-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی کامیاب پیش قدمی جاری رکھی۔

تفصیلات کے مطابق بحرین میں جاری ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چائنیز تائپے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2- 3سے شکست دی۔

قومی ٹیم نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدا میں ہی 2 گول داغ دیے تھے جس کے بعد مخالف ٹیم نے بھی 2 گول مار کر مقابلہ 2-2 سے برابر کیا۔

تاہم، فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 5-8 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 16-18 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی چائینز تائپے کے خلاف جیت کا اسکور 20-25، 22-25، 25-21، 25-16 اور 16-18 رہا۔

اس سے قبل، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں فلپائن کی مضبوط ٹیم کو شکست دی تھی، قومی ٹیم نے گروپ سی کے دونوں میچز جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button