پاکستان

اسلام آباد میں جرائم میں 37 فیصد کمی، عوام کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے: طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسلام آباد میں پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں 37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے اور جدید وسائل کواستعمال کیاجارہا ہے،
انہوں نے کہا کہ 17 سالہ لڑکی کے قتل کیس میں ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا، جبکہ سردار فہیم قتل کیس کو پولیس نے بطور ٹیسٹ کیس لیا۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ جائے وقوعہ کو فوری طور پر محفوظ بنایا گیا۔11 ٹیموں نے تفتیش میں حصہ لیا۔57 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ملزم کو گوجرانوالہ اور چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا۔کیس صرف 6 روز میں حل کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button