پاکستان

190ملین پاونڈ کیس؛ عمران خان اور اہلیہ نے سزا معطلی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواستیں دائر کر دیں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے عدالت سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواستوں پر جلد سماعت کی جائے۔ متفرق درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سترہ جنوری کو سزا ہوئی، اسکے دس روز بعد اپیل دائر کی۔ پندرہ مئی کو اپیل پر پہلی سماعت ہوئی۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے ہر سماعت پر مسلسل التواء مانگ لیتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سماعت پر کیس کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی تھی، تاہم یقین دہانی کے باوجود سزا معطلی کی درخواستیں اب تک مقرر نہیں کی گئیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button