سماجیفیشن

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت، شوبز میں ذہنی صحت پر فوکس، فنکاراؤں کا واٹس ایپ سپورٹ گروپ قائم

اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی افسوسناک موت کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین فنکاراؤں نے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے، جس کا مقصد ذہنی دباؤ، تنہائی اور جذباتی مسائل سے نمٹنے میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہے۔

طوبٰی کے مطابق اس گروپ کے قیام کا محرک حمیرا اصغر کی موت تھی، جو مبینہ طور پر شدید تنہائی اور عدم تعاون کا شکار تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والی کئی اداکارائیں اپنے اہل خانہ سے دور بڑے شہروں میں مقیم ہیں، جہاں تنہائی ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گروپ کے ذریعے فنکارائیں نہ صرف روزمرہ کے مسائل پر بات کرتی ہیں بلکہ اپنی جذباتی کیفیت اور ذہنی دباؤ کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ طوبی کے بقول، یہ اقدام انڈسٹری میں ذہنی صحت اور باہمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ایک مثبت کوشش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button