پاکستان

کراچی میں مخدوش عمارتوں کے مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی قائم، 15 روز میں سفارشات پیش کرے گی

کراچی : کمشنر کراچی نے شہر میں مخدوش اور خطرناک عمارتوں سے متعلق طویل المدت منصوبہ بندی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن ہوگیا ہے،

یہ کمیٹی وزیر بلدیات کی قیادت میں آئندہ 15 دن کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی، تاکہ شہر میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمیٹی کے اغراض و مقاصد:
نوٹیفکیشن کے مطابق، کمیٹی کا مقصد کراچی میں موجود مخدوش اور خستہ حال عمارتوں سے پیدا ہونے والے خطرات کا جامع جائزہ لینا اور اس کا مستقل حل تجویز کرنا ہے۔ کمیٹی ایک طویل المدتی حکمتِ عملی مرتب کرے گی، جس پر عمل درآمد سے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے گا۔

کمیٹی کی تشکیل:
کمیٹی میں وزیر بلدیات سندھ کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جب کہ دیگر ارکان میں:

میئر کراچی

کمشنر کراچی

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA)

آباد (ABAD) کا نمائندہ

پاکستان انجینئرنگ کونسل

پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹ کے نمائندے ہیں۔

عملدرآمد اور تحفظات:
کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے۔ ان سفارشات کی روشنی میں ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن سے خطرناک عمارتوں سے وابستہ خطرات کو کم سے کم کیا جا سکے اور آئندہ کی تعمیرات کو ضابطوں کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button