نئی دہل:بھارتی نائب صدر جگدیپ دھنکڑ، جنہیں وزیر اعظم نریندر مودی "کسان کا بیٹا” کہہ کر پکارا کرتے تھے، نے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ استعفیٰ صرف طبی وجوہات کی بناء پر نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں جاری طاقت کی رسہ کشی کا نتیجہ ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، جو ایک مضبوط سیاسی شخصیت اور یوگی آدتیہ ناتھ کے سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں، اس عہدے کے لیے مرکزی امیدوار ہیں۔
دھنکڑ کی عمر 75 سال ہے اور ان کے دل کی بیماری کو استعفیٰ کی وجہ بتایا جا رہا ہے،
جگدیپ دھنکڑ کا استعفیٰ بی جے پی کی اندرونی سیاست میں طاقت کے توازن میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے اور آنے والے دنوں میں پارٹی کی سیاست میں مزید پیچیدگیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔




