فیشن

’سردار جی تھری‘ کی شاندار کامیابی پر ہانیہ عامر کے اعزاز میں خصوصی جشن، شوبز کی صف اول کی شخصیات شریک

لاہور:پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی تھری‘ کی غیر معمولی کامیابی کے بعد ان کی قریبی دوست مائدہ نے ان کے اعزاز میں ایک خصوصی پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات جیسے ہمایوں سعید، یاسر حسین، سونیا حسین، عائشہ عمر، مومل شیخ اور کومل عزیز نے شرکت کی۔

پارٹی میں ہانیہ نے اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹے، جہاں ڈانس اور فوٹو شوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ فلم کی کامیابی نے نہ صرف بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ پاکستان میں بھی اس نے 31 کروڑ روپے کا بزنس کر کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی پنجابی فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

’سردار جی تھری‘ ایک کامیڈی ہارر فلم ہے، جس میں دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر بھوتوں کے پیچھے دوڑتے دکھائی دیتے ہیں، اور اس کا خاص انداز نوجوانوں میں بہت مقبول ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button