بین الاقوامی

کینیڈا کے شہر سرے میں کپل شرما کے کیفے پر گینگ کا حملہ، سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے

کینیڈا :کینیڈا کے شہر سرے میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے تازہ افتتاح شدہ کیفے "کیپس کیفے” پر ایک بار پھر فائرنگ کا سانحہ پیش آیا ہے۔ مقامی ذرائع اور بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ اور گورپریت سنگھ، جو گولڈی ڈھلوں کے نام سے مشہور ہیں، نے قبول کی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیفے کی کھڑکیوں پر چھ گولیاں لگنے کے آثار ملے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ میں گینگ کے ارکان نے خود کو اس حملے کا مرتکب بتایا ہے اور اس کی وجہ کپل شرما کی نیٹ فلکس شو میں سلمان خان کو بلانے کو قرار دیا ہے۔

اسی حوالے سے، بشنوئی گینگ کے رکن ہیری باکسر کی ایک آڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں انہوں نے واضح طور پر دھمکی دی ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے فنکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ کپل شرما کے کیفے پر یہ دوسرا حملہ ہے، جس کے بعد سیکیورٹی کے مسائل شدت اختیار کر گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button