پاکستان
Trending

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، اہم ہتھیار برآمد

 

خضدار :ضلع خضدار کے پہاڑی علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بھرپور آپریشن میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 10 دیگر زخمی ہوئے۔ آپریشن میں زمینی فورسز کے ساتھ ہیلی کاپٹرز بھی شامل تھے اور یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے علاقے میں مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا اور انہوں نے بدوکشت کے مرکزی پل پر بڑی تعداد میں آئی ای ڈیز نصب کی تھیں، جنہیں فورسز نے کامیابی سے ناکارہ بنایا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرینیڈ، تیارشدہ آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں۔سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت کے حمایتی عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے جب تک کہ فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button