ٹیکنالوجی

گوگل سرچ میں نیا AI فیچر متعارف، تصویری اور ویژول سرچ مزید مؤثر ہو گئی

کیلیفورنیا :  گوگل نے اپنی AI سرچ موڈ میں ایک اہم اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب صارفین تصویری اور ویڈیو مواد کی بنیاد پر زیادہ مؤثر انداز میں سرچ کر سکیں گے۔ یہ نیا ملٹی ماڈل فیچر خاص طور پر ویژول معلومات کی تلاش کو زیادہ جامع، فوری اور مفید بنا دے گا۔

گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین کے مطابق، ماضی میں جب صارفین تصاویر سے متعلق سوالات کرتے تھے تو AI موڈ صرف ٹیکسٹ پر انحصار کرتا تھا، جو کہ اکثر اوقات غیر مؤثر اور "مضحکہ خیز” محسوس ہوتا تھا۔ اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے اپنی AI سرچ ٹیکنالوجی کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔

اس اپڈیٹ کے بعد صارفین کسی بھی تصویر یا ویڈیو کے ذریعے اپنی سرچ کا آغاز کر سکتے ہیں، اور گوگل کا AI بوٹ اس ویژول مواد کو سمجھ کر اس سے متعلقہ زیادہ واضح، درست اور مفصل جوابات فراہم کرے گا۔

یہ فیچر خاص طور پر آن لائن شاپنگ کرنے والے صارفین کے لیے انقلابی ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اب وہ کسی پروڈکٹ کی تصویر اپلوڈ کر کے اس کے بارے میں تفصیلات، قیمتیں، متبادل آپشنز اور خریداری کے ذرائع معلوم کر سکیں گے۔

گوگل نے اس نئے فیچر کے ساتھ فالو اپ سوالات کی سہولت بھی شامل کی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ابتدائی جواب حاصل کرنے کے بعد صارفین مزید سوالات کر کے سرچ کو بہتر اور گہرائی میں لے جا سکتے ہیں، بالکل ایسے جیسے وہ کسی انسان سے گفتگو کر رہے ہوں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نیا AI فیچر مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے، اور آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق، گوگل کا یہ نیا فیچر ملٹی ماڈل سرچ کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت ہے اور اس سے مستقبل میں سرچ انجنز کے استعمال کا انداز مکمل طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button