بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم 55 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 4,071 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 5,500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے ہوگئی، جبکہ فی دس گرام کی قیمت 4,715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے تک جا پہنچی ہے۔




