کاروبار

سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں, فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے مہنگا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی نئی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

اسی طرح، دس گرام سونا بھی 12 ہزار 89 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 91 ہزار 718 روپے کی بلند سطح تک پہنچ چکا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافے کی وجہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 141 ڈالرز کا بڑا اضافہ ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 4358 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button