پاکستان
Trending

بلوچستان میں گرینڈ آپریشن: 133 دہشت گرد ہلاک، 15 اہلکار شہید

 

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو روزہ بھرپور آپریشن کے دوران "فتنہ الہندوستان” کے 133 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں 3 خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے کوئٹہ، گوادر اور مستونگ سمیت مختلف شہروں میں حملے کیے تھے، جن میں 18 شہری شہید ہوئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 133 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ آپریشن کے دوران 15 سکیورٹی اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آپریشن کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور سرحد پار بیٹھے ماسٹر مائنڈز کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button