کاروبار
Trending

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی


پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان جاری رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 889 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پچھلے کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,289 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور یہ ایک لاکھ 69 ہزار 864 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور مثبت تجارتی ماحول کے باعث سرمایہ کاروں میں اعتماد کا رجحان برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button