پاکستان
Trending

"گوگل کی شاپنگ میں جدید اے آئی فیچرز، خریداری مزید آسان”

 

گوگل نے شاپنگ کو تیز اور آسان بنانے کے لیے جدید اے آئی فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔ نئے فیچرز میں جیمینائی ایپ شاپنگ اسسٹنٹ، ایجنٹک چیک آؤٹ اور "Let Google Call” شامل ہیں۔

صارفین اب سرچ میں سوالات ایسے کر سکیں گے جیسے کسی دوست سے بات کر رہے ہوں، اور اے آئی فوری تجاویز کے ساتھ قیمتیں، ریویوز، دستیابی اور موازناتی ٹیبلز بھی فراہم کرے گا۔

"Let Google Call” فیچر اسٹاک اور قیمت کی معلومات کے لیے قریبی اسٹورز سے رابطہ کرے گا اور نتائج صارف کو ای میل یا ٹیکسٹ کے ذریعے موصول ہوں گے۔ یہ سہولت فی الحال کھلونے، ہیلتھ اینڈ بیوٹی اور الیکٹرانکس کی کیٹیگریز کے لیے دستیاب ہے۔

گوگل کے مطابق یہ نئے فیچرز صارفین کے شاپنگ تجربے کو زیادہ ذہین، آسان اور خوشگوار بنانے میں مدد کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button