ٹیکنالوجی

پاکستان کا پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) 19 اکتوبر کو خلا میں روانہ ہوگا

اسلام آباد: پاکستان اپنے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو 19 اکتوبر کو چین سے خلا میں بھیجے گا، جو کہ ملک کے خلائی پروگرام میں ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ یہ قدم پاکستان کی قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے تحت ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کے مختلف شعبوں میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتا ہے، خاص طور پر زراعت، شہری ترقی، ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی آفات کی پیشگوئی میں۔ HS-1 سیٹلائٹ جدید ترین ڈیٹا کیلیبریشن اور درست زراعت (Precision Agriculture) کے لیے جدید ٹیکنالوجیز فراہم کرے گا، جس سے پاکستانی کسانوں کو فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

اس سیٹلائٹ کی مدد سے سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ، ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی کے لیے یہ سیٹلائٹ نہایت مؤثر ثابت ہوگا۔ HS-1 پاکستان میں انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے نئے امکانات بھی فراہم کرے گا، جس سے ملک سائنسی ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو گا۔

سپارکو کے مطابق، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ نہ صرف خلائی تحقیق کے میدان میں اہمیت رکھتا ہے بلکہ یہ پاکستان کو جدید سائنسی و تکنیکی ایپلی کیشنز کے میدان میں عالمی سطح پر صف اول کی صف میں لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button