پاکستان
Trending

وزیرآباد میں سیلابی پانی نے تباہی مچا دی، ریسکیو اور فوجی اہلکار امدادی کاموں میں مصروف

 

وزیرآباد:وزیرآباد میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں جبکہ سیلابی پانی شہر کے مختلف علاقوں میں بھی داخل ہو چکا ہے، جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق اب تک 5,100 افراد اور سینکڑوں جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے۔ ۔

پاک فوج کے اہلکار بھی ریسکیو مشن میں شریک ہیں اور متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ نشیبی علاقوں سے فوری نقل مکانی کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ بھی قائم کیے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button